بُدھا عجیب جھول ہے
آگے جاتا ہوا پیچھے آ رہا ہے
واپس آنے والا دور ہو رہا ہے
ہم ٹھہرے ہوئے حرکت میں ہیں
کبھی وقفے میں سب چلتے ہوئے
ہماری آنکھیں دیکھ لیتی ہیں
ذہن کی داخلی دنیا کا تجریدی عکس۔۔۔

فرح دیبا اکرم