وست یہ وقت خاموشی کا ہے
گفتگو سے پرہیز۔۔۔
بُدھا میں کیوں چُپ ہو جاؤں؟
میرے اختیار میں نہیں۔۔۔
دوست اس سمے آوازیں بھر گیئں تو
الفاظ کے معنی اور تشریح میں
شور ایسا تضاد جَن دے گا
تمہارے کان گونج سے پھٹنے لگیں گے
دل خود سے ہی نفرت پہ آمادہ کر لے گا
تم اطراف پھیلی غلط فہمیوں کے ڈھیر میں
اپنی باتوں کا اصل رُخ، کبھی برآمد نہیں کر پاؤ گے۔۔۔

فرح دیبا اکرم