بُدھا۔۔۔ انسان کی اتنی قسمیں ہیں
سمجھنے کیلئے ایک زندگی کافی نہیں
میں شاید سات جنم بھی جان نہ پاؤں
ہر حادثے کے بعد طے کرتی ہوں
بس یہ آخری بار تھا۔۔۔
پھر کوئی نیا چہرہ پہن کر۔۔
تازہ گھاؤ دے جاتا ہے۔

دوست۔۔۔ بات سادہ سی ہے
دو ہی طرح کے انسان ہیں
بے غرض۔۔۔ خود غرض

فرح دیبا اکرم