ہائریریکل کائناتی ڈیزائن
درجہ بندی جس بنیاد پہ بھی ہو
ظلم کا سانحہ ہر لمحے برپا ہوتا ہے۔۔۔
بات میں گنجائش رکھی گئی تھی
تحریر میں ابہام دانستہ چھوڑا گیا
جب برابری فائدہ دے، برابری کا پرچار
ڈسکریمینیشن کی ضرورت پڑ جائے، تو برتری کا بیانیہ
زندگی کے تماشے میں ہماری پوزیشن یہ ہے
بازی جیتنے والا اپنی ہار تک
روح سے جسم تک مالِ غنیمت نوچتا رہتا ہے۔۔۔
شناخت کے سوال میں جُھریاں پڑھ گئیں
آنکھیں ناانصافی دیکھ دیکھ کے سفید ہو گئیں
کہانی وہی رہی، بس کھیل کے داؤ پیچ بدل دئیے گئے۔۔۔
فرح دیبا اکرم