زمانے والے، جن دنوں
کہانی کا سِرا ڈھونڈ رہے تھے
میں نے بُت میں
اک آہ پھونکی
اور
لامکاں کی دہلیز پر
زندگی نے نئے جنم کی انگڑائی لی۔۔۔

فرح دیبا اکرم